0
Friday 5 Mar 2021 15:53

وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن کیلئے دکھی ہونے کی نہیں شرمندہ ہونے کی بات ہے

وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن کیلئے دکھی ہونے کی نہیں شرمندہ ہونے کی بات ہے
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے جاری کردہ بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جوڈیشل ادارے کی جانب سے وزیراعظم کے بیان پر پریس ریلیز جاری ہونا غیر مناسب لگا ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت ملک کے تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو پریس ریلیز آج جاری ہوئی ادارے اپنی غیرجانبداری اور آزادی اپنے اقدامات سے ظاہر کرتے ہیں پریس ریلیز سے جاری نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ الیکشن شفاف بنانے ذمہ داری پوری نہیں ہو سکی، ہارس ٹریڈنگ نہیں رک سکی، اس پر دکھی ہونے کی بات نہیں بلکہ شرمندہ ہونے کی بات ہے اور اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نے جو بات کی اس کا مطلب یہ ہے حکومت اور الیکشن کمیشن مل کر ایسا میکانزم تشکیل دیں کہ جس سے دھاندلی رک سکے اور شفاف الیکشن ممکن ہو سکیں۔
خبر کا کوڈ : 919800
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش