0
Saturday 6 Mar 2021 11:59

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کی پریس کانفرنس، پی ٹی آئی کارکنوں کی شدید نعرے بازی

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن کی پریس کانفرنس، پی ٹی آئی کارکنوں کی شدید نعرے بازی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کی شدید نعرے بازی کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ مسلم لیگ نون کے رہنماؤں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا، ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
 
پریس کانفرنس کے دوران پلے کارڈ اٹھائے پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید نعرےبازی کی اور تلخ کلامی بھی ہوئی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ان غنڈوں کوبتانا چاہتا ہوں ان ہتھکنڈوں سے ہماری آواز نہیں دباسکتے، فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی، ہر فورم پر مقابلہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 919950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش