0
Saturday 6 Mar 2021 12:54

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد ہلاک

کراچی، ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے دہشتگرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مقابلہ بھی ہوا۔ مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا دہشتگرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا، جبکہ ایک دہشتگرد فرار ہوگیا۔ سیکیورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشتگرد سے پستول برآمد کرلی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ اعظم عرف گنجا کورنگی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کا قریبی ساتھی بھی تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم اعظم 2012ء اور 2013ء میں یونٹ و سیکٹر کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، اعظم گنجا نے تصویر محل میں پولیس چوکی پر یونٹ انچارج کے حکم پر ایک شخص کو قتل کیا اور 2013 میں سیکٹر انچارج کی ہدایت پر کے ڈی اے افسر جبار منگی کو موت کے گھاٹ اتارا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2013ء میں لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن فاروق کو قتل کیا اور کورنگی میں پکڑ کر بٹھائے گئے اپنے کارکن کو سیکٹر انچارج کی ہدایت پر موت کی نیند سلایا۔ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں دو مقدمات درج تھے، جبکہ ملزم عدالت سے مفرور اور اشتہاری تھا۔ ترجمان انسداد دہشتگردی فورس نے مزید بتایا کہ ملزم کا اسلحہ فرانزک کیلئے بھجوایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 919968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش