0
Saturday 6 Mar 2021 17:43

سینیٹ الیکشن میں بچے بچے نے دھاندلی دیکھی، مگر الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آئی، قاری زوار بہادر

سینیٹ الیکشن میں بچے بچے نے دھاندلی دیکھی، مگر الیکشن کمیشن کو نظر نہیں آئی، قاری زوار بہادر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں دولت کی جیت ہوئی ہے پوری قوم نے دیکھا اور جانتی ہے کہ کس طرح سابق وزیر اعظم کے صاحبزادے نے خرید و فروخت کا بازار گرم کیا، قوم کے بچے بچے نے اس دھاندلی اور کرپشن کو دیکھا ہے، مگر صرف ہمارا الیکشن کمیشن ایسا ہے جسے یہ خرید و فروخت نظر نہ آئی، بلکہ انہوں نے شراب کی بوتل پر شہد کا لیبل لگا کر اپنی وضاحت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو، یہودی اور غیر مسلموں کا الیکشن کمیشن تو ایماندار مگر ہمارا الیکشن کمیشن بددیانت، اندھا، بہرہ اور فروخت شدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی سیاسی صورتحال کو ایک جانبدار الیکشن کمشنر خراب کرنے پر تلا ہوا ہے، موجودہ سینیٹ انتخاب ملکی تاریخ کا بدترین دھاندلی اور کرپشن زدہ الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے ادارے کی اس مسئلہ پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ اپوزیشن کے قائدین ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف کیا کیا بدزبانی کرتے ہیں ان کے منہ سے ملکی سلامتی اور استحکام کی نہیں ملکی تباہی کی بو آ رہی ہے، خدارا ملک کو عدم استحکام کا شکار ہونے سے بچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 920024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش