0
Saturday 6 Mar 2021 20:17

اگلا معرکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر ہوگا، ناصر حسین شاہ

اگلا معرکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر ہوگا، ناصر حسین شاہ
اسلام تائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب قومی اسمبلی میں آپ کو شکست مل چکی ہے، اعتماد کے ووٹ کا ڈرامہ چھوڑیں اور گھر جائیں۔ کراچی سے جاری کئے گئے اپنے بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے آگے نکل چکی ہے، اگلا معرکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ خان صاحب پی ڈی ایم آپ کو سینیٹ میں شکست دے گی، پی ٹی آئی سے آپ کو سینیٹ کے چیئرمین کا امیدوار بھی نہیں مل سکا۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ خان صاحب آپ تو اپنے اتحادیوں سے مشورہ کئے بغیر فیصلے کرتے ہیں، یہ کوئی آمریت یا بادشاہت نہیں، یہی آپ کی ناکامیوں کی وجہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ کے بعد پنجاب پی ڈی ایم کا ٹارگٹ ہوگا، بھوکھلاہٹ میں اس کا ذمہ دار ریاست کے آئینی اداروں کو ٹھہرانہ عقل مندی نہیں۔ ناصر حسین شاہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا زرتاج گل اور شہریار آفریدی نے اپوزیشن سے ڈیل کرکے اپنا ووٹ ضائع کیا؟ اُن کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب قومی اسمبلی میں ووٹ ضائع کرنے والوں میں آپ کا بھی تو نام آرہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 920047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش