0
Saturday 6 Mar 2021 21:11

لاہور، ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے شہید تقی حیدر کے مزار پر سلامی پیش کی
لاہور، ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی صدر شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 26ویں برسی کی دو روزہ تقریبات کا آغاز شہیدِ وفا تقی حیدر کے مرقد پر امامیہ اسکائوٹس کی سلامی سے ہوا۔ امامیہ اسکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے امامیہ چیف اسکاوٹ تنصیر حیدر کی قیادت میں شہیدِ وفا تقی حیدر کے مزار پر امامیہ کالونی شاہدرہ لاہور میں حاضری دی۔ امامیہ اسکاوٹس نے شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ سکائوٹ سلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ چیف اسکائوٹ نے کہا کہ شہداء کا اثاثہ ان کا راستہ و نظریہ ہوتا ہے اور ان کی شہادت کے بعد ان کے افکار کو زندہ رکھنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ سلامی کی تقریب میں شہید وفا تقی حیدر کے بھائی بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ امامیہ اسکائوٹس کل شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے، بعد ازاں افکار شہداء سیمینار سے مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین الجانی، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما ثاقب اکبر نقوی خطاب کریں گے۔ برسی کی تقریبات میں ملک بھر سے ہزاروں افراد شریک ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہید باوفا تقی حیدر ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے آخری ہمسفر تھے۔ انہوں نے اپنی جان اپنے دوست اور محبوب رہنماء پر نچھاور کی، بوقت شہادت انہوں نے اپنے بازو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے گرد پھیلا دیئے اور ان کے بازوں سفاک تکفیری قاتلوں کی گولیوں سے چھلنی ہوگئے، بے شک شہید تقی حیدر غیور نوجوانوں کیلئے عملی نمونہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش