0
Sunday 7 Mar 2021 19:25

بلاول بھٹو زرداری چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے

بلاول بھٹو زرداری چودھری شجاعت کی رہائش گاہ پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ چودھری برادران کی رہائشگاہ پہنچے۔ ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے وفد کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مدد مانگی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری، قمر زمان کائرہ اور سید حسن مرتضی سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ مسلم لیگ قائداعظم کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین اور پنجاب کے صدر چودھری پرویز الہی کے گھر پہنچے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، مونس الہی، سالک حسین اور حسین الہی بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی صحت دریافت کی اور ان سے 12 مارچ کو ہونیوالے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مدد بھی مانگی۔
خبر کا کوڈ : 920181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش