0
Sunday 7 Mar 2021 22:26

مودی کے پاس کسانوں کے مسائل حل کیلئے وقت ہی نہیں ہے، شرد پوار

مودی کے پاس کسانوں کے مسائل حل کیلئے وقت ہی نہیں ہے، شرد پوار
اسلام ٹائمز۔ نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے بھارت بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف این سی پی کی شکل میں عوام کو ایک متبادل پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مودی کے پاس قریب ہزار کلومیٹر دور مغربی بنگال جانے کا تو وقت ہے لیکن کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے ان کے پاس بالکل ہی وقت نہیں ہے۔ شرد پوار نے آج رانچی کے ہرمو میدان میں پارٹی کے ایک روزہ ریاستی سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے پاس مغربی بنگال جانے کا تو وقت ہے، لیکن تین زرعی قوانین کے خلاف تحریک چلانے والے کسانوں سے ملنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد ہر ہریانہ، اترپردیش، راجستھان سمیت دیگر ریاستوں کے کسان 100 دنوں سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن 20 کلومیٹر دوری پر بیٹھے وزیراعظم کے پاس کسانوں سے ملنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کسانوں سے ملنے کے بجائے کئی ہزار کلومیٹر دور جن ریاستوں میں الیکشن ہورہے ہیں، وہاں انتخابی تشہیر کے لئے ان کے پاس وقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 920189
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش