0
Sunday 7 Mar 2021 20:54

مغربی بنگال کشمیر بن جائے تو کیا حرج ہے، عمر عبداللہ

مغربی بنگال کشمیر بن جائے تو کیا حرج ہے، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بینرجی کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مخالف امیدوار سوبھیندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا حرج ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔ خیال رہے کہ مغربی بنگال کی نندی گرام اسمبلی نشست کے بی جے پی امیدوار سوبھیندو ادھیکاری نے ایک جلسہ سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ برسر اقتدار آئے گی تو مغربی بنگال کشمیر بن جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے اتوار کے روز مذکورہ بی جے پی امیدوار کے اس بیان کے ردعمل میں ایک ٹویٹ میں کہا ''لیکن بی جے پی والوں کے مطابق تو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے، تو مغربی بنگال کے کشمیر بننے میں کیا حرج ہے‘‘۔ انہوں نے لکھا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کافی تعداد میں آتے ہیں لہذا ہم اس فضول بیان پر آپ کو معاف کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 920191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش