0
Tuesday 9 Mar 2021 03:19

ضلع کرم میں گندم کی فصل کو شدید نقصان، کاشتکار پریشان

ضلع کرم میں گندم کی فصل کو شدید نقصان، کاشتکار پریشان
اسلام ٹائمز۔ ضم قبائلی ضلع کرم میں گذشتہ 4 مہینوں سے شدید خشک سالی کی وجہ سے نوزائیدہ پودوں سمیت گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ کرم کے زمینداروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔ ضلع کرم موسم سرما میں برف باری اور بارشوں کی وجہ سے شاندار فصلوں کے لئے مشہور ہے، یہاں موسم سرما میں کوہ سفید پر بے تحاشہ برف باری ہوتی ہے جو ساراسال ان پہاڑوں کی زینت بنی رہتی ہے اور زمیندار پورا سال اس سے مستفید ہوتے ہیں۔ مگر بدقسمتی سے امسال خشک سالی کی وجہ سے کوہ سفید سمیت پورا ضلع شدید طور پر متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے ضلع کرم کے بارانی علاقوں میں کھڑی فصلوں اور درختوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع کرم میں اس سال لگائے گئے جنگلات نوزائیدہ پودے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ ضلع کرم کے عمائدین اور ذمینداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کرم کو آفت زدہ قرار دیا جائے اور متاثرین کے ساتھ معقول مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 920441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش