0
Wednesday 10 Mar 2021 01:35

صادق سنجرانی عمران خان کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی

صادق سنجرانی عمران خان کے نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار ہیں، مخدوم جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان و لیگی رہنماء مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پہلی مرتبہ اسٹیبلشمنٹ بیک فٹ پر کھیل رہی ہے، ملک میں 40 سال براہ راست 30 سال بلواستہ مارشل لا رہا ہے، لیکن سارا نزلہ سیاستدانوں پر ڈالا جاتا ہے، یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ بن چکے ہیں، حکومت کے پاس ووٹ کم ہیں، اس صورتحال میں عمران خان خود بھی خفیہ ووٹنگ نہیں چاہتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ اگر خفیہ ووٹنگ ہوئی تو صادق سنجرانی ہار جائے گا، صادق سنجرانی عمران خان کے امیدوار نہیں بلکہ صادق اسٹیبلشمنٹ کے امیدوار ہیں، میں کبھی کسی چیز کا امیدوار نہیں بنا، لیکن پارٹی نے ہمیشہ عزت دی ہے۔

اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں، میرے گھر کی پیمائشیں کی جا رہی ہیں کہ کہیں اوقاف کی زمین تو نہیں، یہ اس طرح میرا راستہ نہیں روک سکتے، میں نے ہر دور میں جیل کاٹی ہے، لیکن کبھی کسی آمر کے سامنے جھکا نہیں ہوں، آج غریب آدمی کی آواز نہیں رہی، وقت آگیا ہے کہ ہر کوئی اپنی جگہ پر واپس جائے، بلوچستان سے کامیاب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے کہا کہ 70 کروڑ دیتا ہوں تو تحریک انصاف نے ٹکٹ دیا، شور مچا تو عبدالقادر کے مقابلہ میں امیدوار ہی نہیں لائے، تحریک انصاف پوری جماعت بکنے کو تیار ہے، پرویز خٹک نے کہا کہ پارٹی الیکشن میں ووٹ خریدے، پارٹی الیکشن میں علیم خان، اعظم سواتی اور پرویز خٹک نے ووٹ خریدے۔
خبر کا کوڈ : 920597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش