0
Friday 12 Mar 2021 08:12

وزیراعظم نے انتخابات کے تقدس، شفافیت اور غیر جانبداری کے لیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا، لیاقت بلوچ

وزیراعظم نے انتخابات کے تقدس، شفافیت اور غیر جانبداری کے لیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ سے سابق وزیراعظم اور پی ڈی ایم کے سینیٹ چیئرمین کے لیے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں ووٹ کے لیے رابطہ کیا، جماعت اسلامی کے نزدیک حکومت اور پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات کے تقدس کی حفاظت نہیں کی، حکومت خصوصاً وزیراعظم نے انتخابات کے تقدس، شفافیت اور غیر جانبداری کے لیے کوئی مثبت اقدام نہیں کیا، خفیہ کے بعد اب حکومت اعلانیہ دھاندلی، ووٹ چوری اور وفاداریاں خریدنے کا کام کر رہی ہیں، سینیٹ چیئرمین انتخاب کے حوالے سے جماعت اسلامی نے اپنا مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔ لیاقت بلوچ سے لاہور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی پلاننگ کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔

انکا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبہ پورے ملک میں منظم بنیادوں پر دینی، نظریاتی، کردار سازی اور طلبہ مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ طلبہ و طالبات ملک و ملت کا اصل سرمایہ اور اثاثہ ہیں ۔ نوجوان پر عزم ، شاہین صفت، بلند پرواز ، بلند کردار ہوں تو پاکستان کا مستقبل تابناک ہو جائے گا ۔ طلبہ و طالبات کے لیے تعلیمی اور جمہوری سرگرمیاں بیک وقت ضروری ہیں ۔ طلبہ یونینز پر پابندی نام نہاد جمہوری قوتوں کا آمرانہ ہتھکنڈا ہے ۔ جاگیردارانہ ، سرمایہ دارانہ اور غلام ذہنیت کا ہدف ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں کی عقابی روح بیدار نہ ہو ۔ ملک بھر کے طلبہ و طالبات منظم ہوکر اپنے حقوق پہچانیں اور نئی نسل کا مستقبل محفوظ بنائیں ۔ اسلامی جمعیت طلبہ ہراول دستہ کا کردار ہے ۔
خبر کا کوڈ : 921011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش