0
Saturday 13 Mar 2021 10:53

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں گیلانی سے برادران یوسف ہاتھ کر گئے، فردوس عاشق اعوان

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں گیلانی سے  برادران یوسف ہاتھ کر گئے، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں برادران یوسف، یوسف رضاگیلانی سے ہاتھ کر گئے۔ فردوس اعوان نے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں ان سات ووٹوں کا بھی نتارہ ہوگیا جو انھیں سینیٹ کارکن منتخب کرنے کیلئے ڈالے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کی برتری ثابت ہوگئی اور دونوں ایوانوں میں اکثریت کے بعد ملک کو قوم کے استحکام ترقی اور مفاد عامہ کے لئے قانون سازی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 921226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش