0
Monday 15 Mar 2021 21:42

دنیا کی کوئی طاقت قرآن پاک کے ایک لفظ کو بھی بدل نہیں سکتی، علامہ رضی جعفر نقوی

دنیا کی کوئی طاقت قرآن پاک کے ایک لفظ کو بھی بدل نہیں سکتی، علامہ رضی جعفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بارگاہ حسینی میں علامہ سید رضی جعفر نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مرکزی کابینہ کے علامہ حسین مسعودی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ نثار قلندری، علامہ فرقان حیدر عابدی، علامہ علی کرار نقوی، علامہ اصغر شہیدی، علامہ رجب علی بنگش، شبر رضا، سبط رضا، قاسم نقوی، شاہد بادامی، ضیاءالحسن، یعقوب شہباز، شہزاد رضوی، شمس رضوی، محمد مہدی، نیئر علی، ثروت رضوی، حسن مہدی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید رضی جعفر نقوی نے وسیم رضوی کو اسلام دشمن طاقتوں کا زرخرید آلہ کار قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک مقدس آخری آسمانی صحیفہ ہے اور قیامت تک نوع بشریت کے لئے وسیلہ ہدایت و نجات ہے، دنیا کی کوئی طاقت قرآن پاک کے ایک لفظ کو بھی بدل نہیں سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امت مسلمہ کے درمیان پھوٹ ڈالنے کی ایک ناپاک کوشش ہے اور یہ علماء ہند و مفتیان ہند کی شرعی مسئولیت ہے کہ وہ اس معاملے میں اپنی منصبی ذمہ داریوں کو پورا کرکے اس ملعون کے خلاف فتویٰ صادر کریں، مذکورہ شخص مسلک اہلبیت (ع) کا لبادہ اوڑھے ہوئے دراصل شیعیت کی بدترین توہین و تذلیل کر رہا ہے، ماضی میں بھی کئی لوگوں نے تحریف قرآن کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ سب اپنے مکروہ عزائم میں ناکام ہوئے۔ جعفریہ الائنس پاکستان نے اجلاس کے آخر میں یہ فیصلہ کیا کہ وسیم رضوی ملعون کے خلاف آئندہ جمعہ ملک بھر کی تمام جامع مساجد میں جمعہ کے خطبات میں مذمت اور بھرپور پُرامن مظاہرے منعقد کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 921699
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش