0
Tuesday 16 Mar 2021 21:02

استعفے الیکشن کمیشن نے نہیں بلکہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ کو دینے ہیں، اسماعیل راہو

استعفے الیکشن کمیشن نے نہیں بلکہ کٹھ پتلی سلیکٹڈ کو دینے ہیں، اسماعیل راہو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے وفاق کی جانب سے الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگنے کے مطالبے کو بلیک میلنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو یہ ڈر ہے کہ کہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس کیخلاف نہ سنا دے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت سندھ  اسماعیل راہو نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرکے ڈسکہ الیکشن اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اپنے حق میں دلوانا چاہتے ہیں، جو خود چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں وہ الیکشن کمیشن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، وفاق کا الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگنے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ایسے مسترد کرتے ہیں۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ استعفے الیکشن کمیشن نے نہیں بلکہ اب کٹھ پتلی سلیکٹڈ کو دینے ہیں، اداروں کے احترام کا درس دینے والوں نے الیکشن کمیشن پر ہی چڑھائی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت میں ہمت ہے تو ان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کرے، عمران خان کو یہ ڈر ہے کہ کہیں الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اس کیخلاف نہ سنا دے، الیکشن کمیشن کو سات سال سے زیر التواء کیس کا فیصلہ جلد سے جلد سنانا چاہیئے، خان صاحب اب بندوق کی نوک پر الیکشن کمیشن سے حق میں فیصلے دلوانے کا وقت گزر چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 921892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش