0
Wednesday 17 Mar 2021 12:19

مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی اہم سیاسی مقصد ہے، الطاف بخاری

مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجہ کی بحالی اہم سیاسی مقصد ہے، الطاف بخاری
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اِس عزم کو دہرایا ہے کہ اُن کی جماعت جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات سے کسی بھی حال میں ہرگز سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سرینگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید الطاف بخاری نے کہا کہ اپنی پارٹی صداقت پر مبنی سیاست کے اصول پر کاربند ہے اور وہ عوام کے ساتھ کئے وعدوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کا ایجنڈہ ہمیشہ جموں و کشمیر میں امن و خوشحالی کے لئے رہا ہے، ہم کبھی بھی کسی طاقت کے تابع نہیں رہیں گے بلکہ عوام کے دکھوں کو ختم کرنے کے تئیں ہمارا عزم ہمیشہ مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے دم خم کے ساتھ ریاستی درجہ کی بحالی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اِس کی حصولی تک کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرا اپنی جماعت کی طرف سے وعدہ ہے کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کے مفادات سے متعلق کسی بھی معاملہ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس تقریب میں وچی شوپیان سے کانگریس ضلع صدر شوپیان عبدالقیوم شاہ کی قیادت میں درجنوں سیاسی کارکنان، بلاک صدور اور پنچایتی ممبران پارٹی میں شامل ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 921991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش