0
Thursday 18 Mar 2021 17:08

پیپلز پارٹی کا سولو فلائٹ کا فیصلہ، این اے 249 سے متعلق دو ٹوک اعلان

پیپلز پارٹی کا سولو فلائٹ کا فیصلہ، این اے 249 سے متعلق دو ٹوک اعلان
اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم میں دڑاریں پڑنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی نے سولو فلائٹ کا فیصلہ کیا ہے اور این اے 249 سے متعلق دو ٹوک اعلان کردیا ہے۔ گذشتہ دو روز کے دوران اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ہونے والی چپقلش کے بعد ملک کا سیاسی منظر تبدیل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑنے کے بعد جہاں حکومت نے سکھ کا سانس لیا وہی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان نئی محاذ آرائی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ سینیٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے والی اپوزیشن جماعتوں نے کراچی کے حلقے این اے 249 پر علیحدہ حیثیت میں اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں پہل بھی پیپلز پارٹی کی جانب سے کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی شہلا رضا نے کہا کہ این اے 249 میں پیپلز پارٹی اپنا امیدوار لائے گی اور علیحدہ حیثیت میں ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی۔

شہلا رضا نے بلاول بھٹو کی جانب سے قومی اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کو مقدم سمجھتی ہے، پی پی پی کا واضح اعلان ہے کہ مسائل کو پارلیمنٹ میں رہ کر ہی حل کیا جائے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں مختلف مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پیپلز پارٹی نے شہر قائد میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے، سندھ حکومت نے کراچی میں جو کام کئے وہ عوام کو نظر آرہے ہیں۔ واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست فیصل واوڈا کے سینیٹر بننے کے بعد خالی ہوئی ہے، اس حلقے میں پانچ اپریل کو ضمنی الیکشن کا میدان سجے گا، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔ حلقے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے 3، متحدہ پاکستان کے 7، تحریک انصاف کے 13 اور نون لیگ کی جانب سے 3 امیدواروں اور ایم ڈبلیو ایم کے 1 امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 922213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش