0
Friday 19 Mar 2021 00:11

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام آئینی، عدالتی، اقتصادی اور تعلیم و روزگار کے حقوق دیے جائیں، لیاقت بلوچ 

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام آئینی، عدالتی، اقتصادی اور تعلیم و روزگار کے حقوق دیے جائیں، لیاقت بلوچ 
    اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے سیاسی محاذ پر ڈائیلاگ کی قائل ہے۔ سیاست، انتخاب، جمہوری جدوجہد اپنی پارٹی کی بنیاد پر کرنا ہمارا آئینی جمہوری حق ہے۔ لیکن قومی ترجیحات، قومی سلامتی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور شفاف و غیرجانبدارانہ انتخابی نظام کے لیے بھرپور سیاسی رابطے کیے جائیں گے۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ اور عزائم اندرونی اختلافات کا شکار ہیں، بات اندر کی میٹنگز سے نکل کر میڈیا اور چوراہوں پر آگئی ہے۔ حکومتی اتحاد اندرونی بلیک میلنگ کی بھینٹ چڑھا ہوا ہے، اپوزیشن پی ڈی ایم اتحاد اندرونی خفیہ مفادات اور محلاتی سازشوں سے دوچار ہے، قومی مفادات اور عوامی مفادات ابتری کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیاسی، آئینی، نظریاتی، اقتصادی اور جغرافیائی مفادات کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا سے سیاسی سماجی رہنماوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے، مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت اور حریت پسند عوام جدوجہد کو لازوال تحریک بنے ہوئے ہیں۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو تمام آئینی، عدالتی، اقتصادی اور تعلیم و روزگار کے حقوق دیے جائیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے دباو میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی اسمبلیوں کے ذریعے کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جو جموں و کشمیر کی آزادی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے مطالبہ کو نقصان پہنچائے، نہ فاشست مودی اور بھارت کے عزائم کی تقویت کا باعث بنے اور نہ سیاسی، جمہوری اور عسکری قیادت کے اجتماعی فیصلے آزادی کشمیر کی تحریک کی نفی کریں۔ سب کے اجتماعی اقدام بہادر کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں۔
خبر کا کوڈ : 922284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش