0
Tuesday 23 Mar 2021 16:05

کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ایف آئی اے افسر معطل

کراچی ایئرپورٹ پر لڑکی کو ہراساں کرنیوالا ایف آئی اے افسر معطل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) افسر کی جانب سے بحرین سے آئی 15 سالہ لڑکی کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سب انسپکٹر سنجے نے بحرین سے آئی 15 سالہ مسافر لڑکی سے موبائل نمبر اور مٹھائی مانگی۔ لڑکی کے نمبر نہ دینے پر ایف آئی اے افسر نے اسے ہراساں کیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر سنجے کو معطل کر دیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے عامر فاروقی کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی اور ملوث افسر کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، الزامات درست ثابت ہونے پر افسر کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

لڑکی کی جانب سے الزام لگاتے ہوئے کہنا ہے کہ  ایف آئی اے افسر نے نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔ ہراساں کرنے والے افسر کی لوگوں کی جانب سے ویڈیو بنالی گئی ہے، جبکہ ویڈیو میں لوگوں کے سوالات پر ایف آئی اے افسر کوئی تسلی بخش جواب نہیں سکا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی سے نمبر لسٹ میں لکھنے کیلئے مانگا تھا اور مٹھائی مذاق میں مانگی تھی۔
خبر کا کوڈ : 923018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش