0
Wednesday 24 Mar 2021 18:14

چنیوٹ، آئی ایس او کے مختلف یونٹس میں یوم پاکستان پہ تقاریب کا انعقاد

چنیوٹ، آئی ایس او کے مختلف یونٹس میں یوم پاکستان پہ تقاریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے زیراہتمام چنیوٹ کے مختلف یونٹس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد ہوا۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی یونٹ رجوعہ سادات میں 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے سکاؤٹ سلامی ہوئی جس میں محب اور ممبران شامل تھے، سکاؤٹ سلامی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور اختتام دعائے سلامتی امام زماں ع سے کیا گیا۔ جبکہ شہید ڈاکٹر مصطفی چمران یونٹ احمدنگر میں 23 مارچ کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں دوستان نے تقریری مقابلہ اور ترانے اور اسکاؤٹ سلامی کا انعقاد ہوا اور یوم پاکستان کی مناسبت سے مختلف تحریروں پہ مبنی چارٹ آویزاں کیے گئے۔
خبر کا کوڈ : 923216
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش