0
Thursday 25 Mar 2021 09:02

اب دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی، فردوس عاشق اعوان

اب دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالتوں اور ضمانتوں کے پیچھے چھپنے سے مریم نواز کی کرپشن نہیں چھپ سکتی، مریم نواز عدالتوں سے چھپن چھپائی کھیل رہی ہیں، نون لیگ نے دھونس، دھمکی اور دھاندلی کی سیاست کی اور سیاست اور جمہوریت دونوں کا چہرہ مسخ کیا، پی ٹی آئی کی حکومت نے قبضہ مافیا کی کمر توڑ کر رکھ دی، اب دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلے گی۔

حافظ آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور حافظ آباد کے دورہ کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج سے قوم کے دل جیت لئے، ماضی میں ترقی کا پہیہ رائیونڈ سٹیٹ تک محدود رہا، اب صرف ترقی اور خوشحالی کا دور چلے گا اور بلا تفریق اور بلاامتیاز ہر علاقہ ترقی و خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، 36 اضلاع کیلئے ڈویلپمنٹ پیکیج عوامی نمائندوں کی مشاورت سے تشکیل دیئے جائیں گے، عثمان بزدار نے گراس روٹ لیول پر معاملات کی خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 923300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش