0
Thursday 1 Apr 2021 16:34

کٹھ پتلی نے ہر شعبہ تباہ کر دیا، جو بچا تھا اسے برباد کرنے پر تلے ہیں، مولا بخش چانڈیو

کٹھ پتلی نے ہر شعبہ تباہ کر دیا، جو بچا تھا اسے برباد کرنے پر تلے ہیں، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت ناکام تو تھی لیکن اب تو عالمی سطح پر بھی نالائقی اور ناکامی کے اشتہار لگ چکے ہیں، انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ ایک بیان میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ کٹھ پتلی نے ہر شعبہ تباہ کر دیا، جو بچا تھا، اسے برباد کرنے پر تلے ہیں، اپنے کسان کو کپاس، گنے اور گندم کی قیمت نہیں دے رہے مگر باہر اربوں ڈالر لگا رہے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگر حکومت کسان دوست زرعی پالیسی بناتی تو آج ہم چینی اور کپاس باہر سے نہ منگواتے۔ انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ ہمیں سب پتہ اور ہماری تیاری ہے، وہ تین سال تک تباہی پھیلاتے رہے، سلیکٹڈ نے خارجہ پالیسی سے لے کر ہر شعبہ تباہ کر دیا ہے، اب ان کو جانا ہی ہوگا، جو بھی عمران خان کو گھر بھیجنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں، وہ دراصل نااہل حکومت کے سہولت کار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش