0
Thursday 1 Apr 2021 23:52

اپر کرم میں ٹریفک حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

اپر کرم میں ٹریفک حادثہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ اپر کرم کے علاقے بائی پاس موڑ پر ٹریفک حادثہ ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق اپر کرم کے علاقے سٹی چیک پوسٹ کے قریب بائی پاس موڑ پر پک اپ گاڑی اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم ہوا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق پک اپ گاڑی صدہ سے پاراچنار جا رہی تھی کہ بائی پاس موڑ پر  فلائنگ کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی فوری طور کارروائی کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کردی۔ پولیس کے مطابق فلائنگ کوچ ڈرائیور اقبال حسین کی غلطی کیوجہ سے حادثہ رونما ہوا۔
خبر کا کوڈ : 924711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش