0
Friday 2 Apr 2021 21:51

خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات

خیبر پختونخوا میں کورونا وبا کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ اموات
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں کرونا وائرس سے 35 افراد انتقال کرگئے۔ محکمہ صحت کے پی نے کہا ہے کہ کرونا انفیکشن سے صوبے میں پینتیس افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 1 ہزار 7 افراد متاثر ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی صورت حال بگڑتی جا رہی ہے، کورونا وبا کے دوران پہلی بار صوبے میں ایک دن میں وائرس سے اتنی بڑی تعداد میں اموات واقع ہوئی ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں صرف پشاور شہر میں وائرس سے 22 افراد جاں بحق ہوئے، صوبے میں کرونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2417 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پہلی بار ایک دن میں اتنی تعداد میں اموات ریکارڈ ہوئی ہیں، پہلی اور دوسری لہر کے دوران صوبے میں کورونا سے اموات کی روزانہ تعداد 30 سے زیادہ نہیں بڑھی۔ محکمہ صحت کے پی سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 90 ہزار 262 ہوگئی ہے، جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 484 مریض صحتیاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 77 ہزار 650 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 36 ہزار 959 ہوگئی ہے، جبکہ پشاور میں وائرس سے اب تک 1294 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش