0
Friday 2 Apr 2021 22:56

مسجد الحرام میں دہشتگرد تنظیم کے حق میں نعرے لگانیوالا چاقو بردار شخص گرفتار

مسجد الحرام میں دہشتگرد تنظیم کے حق میں نعرے لگانیوالا چاقو بردار شخص گرفتار
اسلام ٹائمز، مسجد الحرام سے دہشتگرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والے چاقو بردار شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں حرم شریف کی پہلی منزل سے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا گیا جو چاقو بردار تھا اور دہشت گرد تنظیموں اور گروپوں کے  حق میں نعرے بازی کررہا تھا۔ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ واقعہ 30 مارچ کو عصر کی نماز کے بعد پیش آیا، چاقو بردار شخص کو فوری طور پر حرم کی سیکیورٹی فورس کی جانب سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کو گرفتاری کے بعد سعودی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ ایسے تعصبی کلمات اسلامی تعلیمات کے برعکس ہیں اور مساجد میں لوگ انتہا پسندی کے لیے نہیں بلکہ عبادت کیلئے آتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 924888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش