0
Sunday 4 Apr 2021 18:13

سعودیہ اور امارات اردن کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہیں، اسرائیل کا دعویٰ

سعودیہ اور امارات اردن کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ ہیں، اسرائیل کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ اردن کے میڈیا نے اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارنوت کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ابوظہبی کا حکمران طبقہ اردن میں ہفتے کے روز ہونے والی ناکام بغاوت کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ہیں۔ اردن کے ذرائع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد بن سلمان کا گذشتہ ماہ اردن کا دورہ اور شاہ عبداللہ سے ان کی ملاقات اس بات کا سبب بنی ہے، کیونکہ دونوں فریقوں نے اس ملاقات کے بعد تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا اور ان کے مابین اختلافات واضح تھے۔ اردن کے وزیر اقتصادیات باسم عوض اللہ سعودی عرب اور بغاوت کے سازش کاروں کے مابین رابطہ کا کام کر رہے ہیں۔ اردن کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے گذشتہ روز اپنے چینلز کے ذریعے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے اور اردن کے استحکام کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ باسم عوضاللہ کے پاس سعودی شہریت ہے۔ اردن کی سکیورٹی فورسز نے گذشتہ رات اعلان کیا تھا کہ شاہ عبداللہ دوم کے متعدد افراد فوجی بغاوت کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن ان واقعات سے قبل ہی مجرموں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اردن کے سابق ولیعھد شہزادہ حمزہ بن حسین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ہمارا ملک اس مقام پر پہنچ گیا ہے، جہاں اب کوئی بھی کسی بات پر تبصرہ نہیں کرسکتا، مگر یہ کہ اسکو گرفتار کیا جائے یا دھمکایا جائے یا پریشان کیا جائے۔ اگر یہ عمل جاری رہا تو ہمارے بچوں کی جان اور مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ ان کی کامیابی اور خوشحالی کو ایک ایسے نظام حکومت نے پسماندہ کر دیا ہے، جس نے فیصلہ کیا ہے کہ ذاتی مفادات، مالی مفادات اور بدعنوانی کو ایک کروڑ عوام کی زندگی، وقار اور مستقبل پر اہمیت دی جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 925198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش