0
Wednesday 7 Apr 2021 20:36

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا، شازیہ مری

پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا فورم استعمال کرکے ایک پارٹی نے شوکاز بھیجا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے علیحدہ ہونے کا عندیہ نہیں دیا، پیپلز پارٹی پی ڈی ایم بنانے والوں میں شامل ہے، پیپلز پارٹی آج بھی مل کر چلنا چاہتی ہے لیکن لگتا ہے نون لیگ کا ارادہ نہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ مسلم لیگ نون نے خصوصاً پی ڈی ایم کو نقصان پہنچایا ہے، ایک دو لوگ ایسے بیانات دے دیتے ہیں جس سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی جماعت پی ڈی ایم کو نقصان پہنچائے گی وہ حکومت کو خوش کرے گی۔ پی پی رہنما نے کہا کہ اے این پی آزاد سیاسی جماعت ہے، ہم اس کے الوداع کہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے ردعمل کے اظہار میں تحمل سے کام لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شازیہ مری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں غلط ہیں۔
خبر کا کوڈ : 925867
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش