0
Thursday 8 Apr 2021 12:07

جہانگیر ترین PTI کے اہم ستون ہیں، فردوس عاشق اعوان

جہانگیر ترین PTI کے اہم ستون ہیں، فردوس عاشق اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم ستون ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جہانگیر ترین کے بارے میں انتقامی کارروائیوں کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی نے کہا کہ جہانگیر ترین ایسا قدم نہیں اٹھائیں گے جس سے پی ٹی آئی کو نقصان پہنچے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض نے بتایا تھا کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کی مفاہمت کے لئے کچھ لوگ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دلوانے کیلئے بنیادی کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ کافی سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں، جہانگیر ترین نے آج کی پیشی کی خود اطلاع نہیں دی ورنہ زیادہ ارکان اسمبلی آتے۔
خبر کا کوڈ : 925995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش