0
Thursday 8 Apr 2021 18:35

شہید باقر الصدر کی معاشیات کے میدان میں گرانقدر خدمات آج بھی مشعل راہ ہیں، مرید حسین نقوی

شہید باقر الصدر کی معاشیات کے میدان میں گرانقدر خدمات آج بھی مشعل راہ ہیں، مرید حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ جامعۃ المنتظر لاہور کے ناظم اعلیٰ حجۃ الاسلام سید مرید حسین نقوی نے ممتاز ماہر اقتصاد اور اسلامی سکالر آیت اللہ سید محمد باقر الصدر شہید اور ان کی ہمشیرہ محترمہ سیدہ آمنہ بنت الھدیٰ کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی دنیا کی ممتاز، جید اور اپنے علوم و فنون کی ماہر شخصیات کی بدولت آج بھی نہ صرف عالم اسلام بلکہ دنیائے عالم ان کے نظریات اور تصورات سے بھرپور انداز میں استفادہ کرکے ترقی و کامرانی کے سفر پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید باقر الصدر ؒ نے معاشیات کے میدان میں جو گرانقدر خدمات انجام دیں اور قلمی آثار چھوڑے وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

حوزہ علمیہ مدینۃ العلم کوپن ہیگن ڈنمارک کے مدیر نے مزید کہا کہ آپ کی شہرہ آفاق تصنیف ”اقتصادنا“ اقتصادی نظریات کا تنقیدی جائزہ اور اسلامی اقتصادیات کا خاکہ پیش کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ اقتصادی مسئلہ انسانی زندگی میں ایک بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مسئلہ کل کے انسان کے لئے اتنا اہم نہیں تھا، جتنا آج کے انسان کے لئے ہوگیا ہے۔ حالات و واقعات اس بات کے شاہد ہیں کہ معاشی حوالوں سے خوشحال اور معاشی بدحالی کے شکار انسان کی زبان و فکر میں واضح فرق ہوتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 926058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش