0
Friday 9 Apr 2021 21:49

امت شاہ بنگال میں تشدد پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، ممتا بنرجی

امت شاہ بنگال میں تشدد پھیلانے کی سازش کررہے ہیں، ممتا بنرجی
اسلام ٹائمز۔ بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے آج بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ پر تشدد پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولس کو غیر اخلاقی عمل میں ملوث کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کو مشورہ دیا کہ وہ امت شاہ پر قابو رکھیں۔ انہوں نے امت شاہ نے پوری زندگی یہی کام کیا ہے۔ امت شاہ جیسا وزیر داخلہ میں نے اپنی پوری زندگی نہیں دیکھی ہے۔ امت شاہ شیر سے زیادہ خطرناک ہیں، لوگ اس سے بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلٰی نریندر مودی سے درخواست کرتی ہوں کہ امت شاہ پر قابو رکھیں وہ یہاں فسادات کو بھڑکا رہے ہیں۔ مشرقی بردوان کے معماری میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ مرکزی فورسز پر غیر اخلاقی عمل کے لئے دباؤ بنارہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے شہریوں سے اپیل کی وہ بی جے پی جیسی پارٹیوں کے خلاف متحد ہوجائیں اور بنگال کو گجرات نہ بننے دیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امت شاہ کی ہدایت پر مرکزی فورسز ہی غیر قانونی حرکت کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 926224
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش