0
Tuesday 13 Apr 2021 12:44

یورپی یونین کی سپاہ پاسداران ایران کے خلاف انتقامی کاروائی

یورپی یونین کی سپاہ پاسداران ایران کے خلاف انتقامی کاروائی
اسلام ٹائمز۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کے کورکمانڈر سردار حسین سلامی یورپی یونین کے ذریعے منظور شدہ افراد میں شامل ہیں جن پر نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ یاد رہے اس وقت تک 89 ایرانی افراد اور 4 ادارے یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ  یوروپی یونین (EU) نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر جنرل حسین سلامی سمیت 8 ایرانی فوجی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرکردہ شخصیات پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یوروپی یونین (EU) نے پیر کو اپنے سرکاری گیزٹ میں اعلان کیا ہے کہ [جنرل] حسین سلامی نومبر 2019 کے فسادات پر قابو پانے کے لئے طاقت کے استعمال کے احکامات جاری کرنے کے لئے ایک میٹنگ میں شریک تھے لہذا ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے [سنجیدہ] واقعات کے لئے حسین سلامی ذمہ دار ہے! واضح رہے کہ ایران کے خلاف 2013 کے بعد انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں پر یورپی یونین کی پہلی پابندیاں جو سفری پابندیوں اور اثاثوں کو منجمد کرنے پر شامل ہے عائد کی گئی تھی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں اور اس کے جواب میں انسانی حقوق کے امور پر یورپی یونین کے ساتھ ہونے والی بات چیت معطل کی جاتی ہے۔ اسی طرح دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور پناہ گزینوں کے شعبے میں بھی ہر طرح کا تعاون فوری طور پر روکا جا رہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 926910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش