0
Thursday 18 Aug 2011 06:27

صدر زرداری کی شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات، پاکستان اور بحرین اضافی اقتصادی روابط اور باہمی تعاون پر متفق

صدر زرداری کی شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات، پاکستان اور بحرین اضافی اقتصادی روابط اور باہمی تعاون پر متفق
مناما:اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری اور شاہ بحرین، حماد بن عیسی آل خلیفہ نے اقتصادی تناظر کے پیش نظر دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات میں صدر زرداری نے شاہ بحرین کی عوام کامعیار زندگی بہتر بنانے کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان بحرین سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت کاحامل قرار دیتا ہے، ان تعلقات کو پاک بحرین دوستی کا حقیقی معنوں میں عکاس ہونا چاہئے۔ دونوں ممالک عوام کی بہبود کیلئے تجارتی، کمرشل، روایتی دفاعی اور کثیرالجہتی پارٹنرشپ پر اپنی توجہ مرکوز کریں۔
دونوں سربراہوں کے درمیان، دہشتگردی کے معاملے اور مشرق وسطٰی کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرق وسطٰی سمیت بحرین میں امن کے مستقل قیام کا خواہاں ہے۔ اس سلسلے میں اپنی جہدوجہد جاری رکھے گا۔ بحرین کی موجودہ اقتصادی ترقی اور سیاسی استحکام موجودہ حکومت کا مرہون منت ہے، صدر زرداری نے کہا کہ مشرق وسطٰی میں پروان چڑھنے والی صورتحال کے پیش نظر امہ کو متحد ہو کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
صدر زرداری نے بحرین کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے مہیا سازگار ماحول سے استفادہ کرنے کی پیشکش کی۔ شاہ بحرین کے محل میں ہونیوالی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کاروباری طبقے کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی اور دونوں ممالک، بھائی چارے کی بنیاد پر مختلف شعبوں میں تیز تر تعاون کے فروغ کو ممکن بنائیں گے۔ اس سے قبل جب صدرمملکت بحرین پہنچے تو شاہ بحرین نے اعلٰی حکام سمیت خود ان کااستقبال کیا۔ بعدازاں شاہ بحرین نے اپنے محل میں صدرآصف علی زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر آصف علی زرداری یہ دورہ شاہ بحرین کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور بحرین کے امیر حماد بن عیسٰی آلخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان اضافی اقتصادی روابط، تاجر برادری کی سہولت، ایک دوسرے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے باہمی تعاون اور مختلف ایشوز پر مشترکہ موقف اور خطہ میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بدھ کو یہاں امیر بحرین کے محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ادارہ جاتی تعاون کے فروغ کا فیصلہ کیا تاکہ نہ صرف تعاون کے روایتی شعبوں میں باہمی ضروریات کو پورا کیا جائے بلکہ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں کے نئے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے۔ بعد ازاں صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر مملکت نے یہ دورہ امیر بحرین حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار اور قریبی تعلقات ہیں جو مختلف علاقائی اور عالمی اہمیت کے ایشوز پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ اس دورہ سے باہمی تعاون کو مزید استحکام ملے گا اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تیزی سے فروغ ملے گا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرین اور مشرق وسطیٰ کے خطہ میں امن، سلامتی اور استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ممالک کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی یکجہتی کا احترام کرتا ہے اور عدم مداخلت کے اصولوں پر یقین رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 92720
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش