0
Thursday 15 Apr 2021 20:12

سکردو میں بجلی کے بغیر روزہ داروں کی افطاری و سحری

سکردو میں بجلی کے بغیر روزہ داروں کی افطاری و سحری
اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ سکردو میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عمل درآمد نہ کرا سکی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پیدا ہو گیا ہے۔ کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے رمضان المبارک سے ایک روز قبل پریس کلب سکردو کی نئی کابینہ کے ارکان اور گورننگ باڈی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پورے سکردو میں روزہ داروں کو سحر اور افطار کے اوقات میں ڈیزل جنریٹر چلا کر بجلی فراہم کی جائیگی۔ شیڈول کے مطابق شام چھ بجے سے رات دس بجے تک اور رات تین بجے سے صبح پانچ بجے تک بجلی دی جانی تھی مگر سکردو کے نصف سے زائد حصے کے روزہ داروں نے رمضان المبارک کی دوسری سحری اور دوسری افطاری اندھیرے میں گزاری۔ روزہ دار انتظامیہ کے اعلی افیسران کو کوستے نظر آئے۔ روزہ داروں نے کہا کہ انتظامیہ جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنی گرتی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے اس کا لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوا۔
خبر کا کوڈ : 927392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش