0
Friday 16 Apr 2021 17:38

علامہ عون نقوی نے ساری زندگی ذکر آل رسول (ع) کی ترویج میں صرف کی، ایم ڈبلیو ایم

علامہ عون نقوی نے ساری زندگی ذکر آل رسول (ع) کی ترویج میں صرف کی، ایم ڈبلیو ایم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ احمد اقبال رضوی سمیت مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پرملال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک کے ممتاز عالم دین، خطیب اہل بیت (ع) اور داعی وحدت علامہ محمد عون نقوی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، ان کی رحلت مکتب تشیع پاکستان کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، مرحوم وحدت و اخوت کے داعی اور قوم کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی دینی، علمی و مذہبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، علامہ محمد عون نقوی مرحوم کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پر نہیں ہوسکے گا، خدا مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔

ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری و دیگر رہنماؤں نے بھی علامہ محمد عون نقوی کے انتقال پر افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی ذکر محمد (ص) و آل محمد (ع) کی ترویج و اشاعت میں صرف کی، مرحوم شہدائے کربلا (ع) کے فضائل و مصائب کے ذریعے عزاداران حسینی (ع) کے قلوب کو منور کرتے رہے، ان کے انتقال پیدا کونے والا خلاء بامشکل پر ہوسکے گا۔
خبر کا کوڈ : 927531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش