0
Saturday 17 Apr 2021 11:30

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی
اسلام ٹائمز۔ روس نے پابندیوں اور سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کے معاملے پر امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی۔ روس کی جانب سے بھی 10 امریکی سفارت کاروں کو بے دخل کیا جائے گا اور کئی امریکی اہلکاروں پر سفری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کہتے ہیں کہ اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکی فنڈز اور این جی اوز کی سرگرمیاں بھی ختم کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کر 10 روسی سفارت کاروں کو بے دخل کرنے کا حکم دیا تھا اور 32 افراد پر پابندیاں لگائی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 927671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش