0
Sunday 18 Apr 2021 14:08

بھارت میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے کیسز، 1501 اموات

بھارت میں کورونا کے 2.61 لاکھ نئے کیسز، 1501 اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ 19) روز بروز تیزی سے قہر برپا کرتا جارہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 2.61 لاکھ سے زیادہ نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس دوران 1501 افراد کی اموات بھی ہوئی ہیں ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 261500 نئے کیس درج ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 47 لاکھ 88 ہزار 109 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران ریکارڈ 123354 مریض صحتمند بھی ہوئے ہیں جنہیں ملاکر اب تک 12809643 مریض کورونا سے نجات پا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کے سرگرم معاملوں کی تعداد 18 لاکھ سے بڑھ زیادہ ہوکر 1801316 ہوگئے ہیں۔ اسی دوران مزید 1501 مریضوں کی موت کے ساتھ اس بیماری سے اموات کی تعداد بڑھ کر 177150 ہوگئی ہے۔

بھارت میں شفایابی کی شرح 86.62 فیصد اور فعال کیسوں کی شرح 12.18 فیصد ہوگئی ہے، جبکہ اموات کی شرح کم ہوکر 1.20 فیصد رہ گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اترپردیش میں کورونا کے معاملے تیزی سے بڑھے ہیں اور یہاں 19383 فعال معاملات سامنے آئے ہیں۔ مہاراشٹر کورونا کے سرگرم معاملوں میں سر فہرست ہے اور ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرگر معاملے 9921 کے اضافے کے ساتھ 649563 ہوگئے ہیں۔ اس دوران ریاست میں مزید 56783 مریض صحتمند ہوئے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 3061174 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مزید 419 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد 59970 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 927878
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش