0
Sunday 18 Apr 2021 23:26

ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور کرپشن فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے، محمد حسین محنتی

ملک میں کمر توڑ مہنگائی اور کرپشن فرسودہ نظام و کرپٹ قیادت کا نتیجہ ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، کرپشن کرپٹ قیادت اور فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے، ملک میں 90 دنوں میں تبدیلی کے دعویدار حکمرانوں نے مہنگائی، بیرونی قرضوں اور کابینہ میں ردوبدل کے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں، اسلام کا عادلانہ نظام ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے، استحکام خاندان مہم سمیت اقامت دین کی جدوجہد میں خواتین اسلام کا کردار قابل تحسین ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ اور اسلامی جمعیت طالبات سندھ کے نظم کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نو منتخب ناظمہ صوبہ رخشندہ ناز اور طالبات کی ناظمہ صوبہ عروبہ شاہد نے تنظیمی و دعوتی رفتار کار اور سالانہ منصوبہ بندی سے امیر صوبہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی نائب قیم نائب قیم محمد مسلم اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ساتھ موجود تھے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ رمضان اسلامی حکومت کے قیام، تقویٰ اور مسلمانوں کی ٹریننگ کا مہینہ ہے، جس نے ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کے روزے اور عبادات کیں وہ کامیاب ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے، جماعت اسلامی ہی پاکستان کو اسلامی و فلاحی مملکت بنا سکتی ہے۔ صوبائی امیر نے نظم خواتین و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ افراد سازی و کردار سازی ،تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ کسی بھی کارخانے میں کوئی چیز بنانا بہت آسان کام ہے، مگر انسان کو انسان بنانا اور ذہن سازی بہت مشکل و صبر آزما کام ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 927934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش