0
Saturday 24 Apr 2021 12:09

بھارت میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ کورونا کیسز، آکسیجن کی قلت سے اموات

بھارت میں مسلسل تیسرے روز ریکارڈ کورونا کیسز، آکسیجن کی قلت سے اموات
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ریکارڈ 3 لاکھ 46 ہزار 786 کیسز رپورٹ ہوئے اور 2624 اموات ہوئیں، جس سے بھارت میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی، جبکہ اموات ایک لاکھ 89 ہزار سے زیادہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ گذشتہ 5 روز کے دوران دارالحکومت نئی دہلی کے تمام اسپتالوں کے آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکے ہیں جبکہ اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ کچھ تشویشناک مریضوں کو فی منٹ 40 سے 50 لیٹر آکسیجن کی ضرورت ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے جے پور گولڈن اسپتال میں آکسیجن سپلائی نہ ملنے سے 20 مریض انتقال کرگئے جبکہ امرتسر میں بھی آکسیجن کی قلت سے گذشتہ 48 گھنٹوں میں 5 مریض جان سے گئے۔ مریضوں کے لیے آکسیجن سپلائی یقینی بنانے کے لیے ریاست اترپردیش میں ٹرین کے ذریعے 30 ہزار لیٹر آکسیجن منگوائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی شہر بنگلور میں کورونا میں مبتلا 61 سالہ شخص نے اسپتال میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ بھارتی ریاست کرناٹکا کی حکومت نے وبا پر قابو پانے کے لیے ویک اینڈ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 928953
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش