0
Saturday 24 Apr 2021 23:26

اسرائیلی قید میں "فلسطینی خبرنگار" کی بھوک ہڑتال

اسرائیلی قید میں "فلسطینی خبرنگار" کی بھوک ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے غیر قانونی طور پر قید کئے جانے پر فلسطینی خبرنگار "علاء الریماوی" نے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی دیکھ بھال کے ایک فلسطینی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ علاء الریماوی کی جانب سے اپنی غیر قانونی گرفتاری کے جواب میں کی جانے والی بھوک ہڑتال آج چوتھے روز میں داخل ہو گئی ہے۔ فلسطینی مرکز برائے اسراء کے مطابق غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ بدھ کے روز رام اللہ میں واقع علاء الریماوی کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کر لیا تھا جبکہ ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ علاء الریماوی نے اپنی غیر قانونی گرفتاری کے آغاز سے ہی بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔ دوسری طرف عربی زبان کے روسی ای مجلے روسیا الیوم نے بھی رپورٹ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی خبرنگار الریماوی کو صیہونی فوج کی جانب سے بیت اللحم میں واقع ایک قید خانے میں سخت اور غیر انسانی حالات میں قید رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 929065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش