0
Wednesday 28 Apr 2021 02:11

چین اور ایران سے آکسیجن ‏درآمد کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے، فواد چوہدری

چین اور ایران سے آکسیجن ‏درآمد کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید کیلئے 5 چھٹیاں دی جا رہی ہیں، ہمیں مکمل ‏لاک ڈاؤن سے پہلے مکمل تیاری کرنا ہوگی۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏کورونا ویکسین پر ڈاکٹر فیصل نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی، 20 لاکھ لوگوں کو پاکستان میں ‏ویکسین لگ چکی ہے جبکہ دنیا میں ایک ارب لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک سال پہلے اقدامات نہ کئے ہوتے تو صورتحال بھی بھارت جیسی ہوتی، ہم ‏نے وینٹی لیٹرز بیڈ میں تقریباً 60 ہزار تک کا اضافہ کیا، ہم نے ایک سال میں اپنی کیپسٹی کو ڈبل کیا، ‏کیپسٹی ڈبل نہ کی ہوتی تو آج آکسیجن کی صورتحال ہاتھ سے نکل گئی ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہیلتھ سیکٹر میں تقریباً 500 میٹرک ٹن آکسیجن جا رہی ہے، اگر آکسیجن کی ‏ضرورت پڑی تو انڈسٹری سے آکسیجن کٹ کر لیں گے، چین اور ایران سے آکسیجن ‏درآمد کرنے کیلئے بات چیت چل رہی ہے، ایران میں بھی کافی شہروں کو بلیک ڈکلیئرڈ کر دیا گیا ہے، ‏اگر ضرورت پڑی تو ایران سے بھی آکسیجن مل سکتی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ کی بنیاد پر ہوگا، اوورسیز 90 لاکھ پاکستانی ‏ہیں، انہیں ووٹنگ کا حق دینا چاہتے ہیں، اس معاملے کو غیر معینہ مدت پر لٹکایا نہیں جاسکتا، الیکٹرانک ‏ووٹنگ پر تمام جماعتوں کی رائے آنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 929601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش