0
Friday 30 Apr 2021 22:37

جنوبی وزیرستان، مذاکرات کامیاب، 3 روز سے جاری احتجاج ختم

جنوبی وزیرستان، مذاکرات کامیاب، 3 روز سے جاری احتجاج ختم
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں مظاہرین اور صوبائی حکومت کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آئی جی ایف سی اور کمشنر ڈیرہ کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے پر جنوبی وزیرستان میں تین روز سے جاری احتجاج ختم اور نعشوں کی تدفین کر دی گئی، لدھا کے علاقہ بی بی زئی راغزی میں دو نوجوانوں کلام الدین اور انعام اللہ کے قتل کیخلاف ہزاروں افراد کا دھرنا 3 دن سے جاری تھا۔ کمشنر عامر لطیف کے مطابق تحریری فیصلے کے تحت مقتولین کے لواحقین کو شہدا پیکج کے تحت دو دو سرکاری نوکریوں سمیت 20، 20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 930068
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش