0
Saturday 1 May 2021 23:57

8 سے 18 مئی تک لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور پیشہ طبقہ کیسے عید کی خوشیاں منائیں گے، جمشید دستی

8 سے 18 مئی تک لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور پیشہ طبقہ کیسے عید کی خوشیاں منائیں گے، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ عوامی راج پارٹی کے سربراہ و مزدور رہنما جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بنانے میں سب سے زیادہ مزدوروں کا بہیمانہ قتل عام کیا گیا لیکن قیام پاکستان سے لیکر آج تک کرپٹ جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں نے آئین و قانون کے باوجود نہ مزدور کا تحفظ کیا اور نہ ہی انہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے، نہ مزدوروں کے بچوں کے لئے تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کیں کیونکہ بیوروکریسی جاگیرداروں، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کے ساتھ ملی ہوئی ہے، جب تک مزدور اپنے حقوق کے لئے اٹھ نہیں کھڑے ہوں گے اور ملک وقوم کی تقدیر بدلنے کیلئے ایوانوں میں نہیں جائیں گے ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا، کرونا کی آڑ میں 8 سے 18 مئی تک لاک ڈاون کی وجہ سے مزدور پیشہ طبقہ کیسے عید کی خوشیاں منائیں گے، حکومت مزدور پیشہ طبقہ کی فی کس مزدور دس، دس ہزار الاونس دے تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شریک ہوں، میں شکاگو اور پاکستان کے ان شہدا مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے خون کی آبیاری سے تقدیر بدلی، کرونا وبا کی وجہ سے مزدوروں کے عالمی دن پر مختصر تقریب منعقد کی ورنہ مزدوروں کا عوامی سمندر ایوانوں میں بیٹھے جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی نیندیں حرام کردیتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر مظفرگڑھ میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ جمشید احمد دستی نے مزید کہا کہ آج ہر طرف غریب پر ظلم ہورہا ہے، آئین و قانون کی موجودگی میں غریب اور مزدور کو انصاف نہیں مل سکتا، لیکن مزدور کے حقوق کے لئے ہماری جدوجہد ہر فورم پر جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کو تعلیم و صحت مفت فراہم کی جائے، میں خود ایک مزدور کا بیٹا ہوں جس نے دن رات محنت کرکے کامیابی حاصل کی اور ایوان میں جاکر غریب، مزدور، ہاری، کسان کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کی، جو کرپٹ جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کو پسند نہیں آئی اور مجھ پر بیش بہا جھوٹے مقدمات درج کئے اور جیلوں میں مجھ پر بے پناہ تشدد کیا گیا، لیکن میں نے آج تک ہمت نہیں ہاری اور آج بھی اسی طرح مزدوروں کے حقوق کے لئے کھڑا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 930234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش