0
Monday 3 May 2021 21:43

گلگت میں یوم علیؑ، جمعۃ الوداع اور شبہائے قدر پر عام تعطیلات کا اعلان

گلگت میں یوم علیؑ، جمعۃ الوداع اور شبہائے قدر پر عام تعطیلات کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ضلع گلگت میں یوم شہادت امیر المومنینؑ، شبہائے قدر اور جمعۃ الوداع کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گلگت میں 4، 6، 7، 10 مئی کو عام تعطیلات ہونگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چار مئی 21 رمضان المبارک کو شہادت امیر المومین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے سلسلے میں جبکہ چھ مئی بمطابق 23 رمضان المبارک کو شب قدر، 7 مئی 24 رمضان کو جمعۃ الوداع (یوم القدس)، 10 مئی 27 رمضان کو شب قدر کے سلسلے میں عام تعطیلات ہوں گی۔
خبر کا کوڈ : 930553
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش