0
Tuesday 4 May 2021 20:17

وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس بے قابو، 4650 نئے کیسز

وادی کشمیر میں بھی کورونا وائرس بے قابو، 4650 نئے کیسز
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں منگل کو کورونا وائرس کے 4650 نئے کیس سامنے آئے اس طرح یہاں بھی یہ وائرس بے قابو ہوگیا ہے جس سے عوام و خواص میں تشویش لاحق ہوگئی ہے۔ یہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 191869 تک پہنچ گئی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسز میں 3178 کا تعلق وادی کشمیر جبکہ 1463 کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں کشمیر میں کورونا میں مبتلاء 37 افراد کی موت بھی واقع ہوگئی۔ ان میں 12 افراد وادی کشمیر میں جبکہ 25 افراد صوبہ جموں میں جاں بحق ہوگئے۔ آج 9 افراد جموں میں جبکہ 14 افراد وادی کشمیر میں از جان ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 930727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش