0
Thursday 6 May 2021 18:50

شہباز شریف سے اعجاز ہاشمی کی ملاقات، رہائی پر مبارکباد پیش کی

شہباز شریف سے اعجاز ہاشمی کی ملاقات، رہائی پر مبارکباد پیش کی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی اور ان کے صاحبزادے بیرسٹر اویس رضا ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے صدر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ انہیں ضمانت پر جیل سے رہائی کی مبارکباد دی اور ان کی والدہ محترمہ شمیم بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ میاں شہباز شریف نے پیر اعجاز ہاشمی کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا اور اتفاق کیا کہ عمران خان حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ یہ پاکستان کی 72 سالہ تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے۔

پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عوام کو بھکاری بنایا جا رہا ہے، سستے رمضان بازاروں کے نام پر چینی کیلئے لائنیں لگوا کر غریب عوام کی تذلیل کی جاری ہے، حکومت میں صلاحیت ہوتی تو تمام اشیائے ضروریہ کو کھلی منڈی میں سستی قیمت پر دستیاب کرواتی مگر حکومت نے سوائے جھوٹے دعووں کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، سفارتی سطح پر بھی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکمران ٹولا نااہل لوگوں پر مشتمل ہے، جس کے پاس سیاسی مخالفین سے انتقام اور جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں، یہ عوامی مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنا دیا گیا ہے، پارلیمنٹ بے وقعت ہو چکی ہے، ملک آرڈیننسوں کے ذریعے چلایا جا رہا ہے اور بیوروکریسی سے جنگ شروع کر رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 931124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش