0
Friday 7 May 2021 19:44

وزارت داخلہ عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کمی کر دی

وزارت داخلہ عید کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں تین ماہ کمی کر دی
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی گئی ہے، خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلیے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر اس نرمی کا اطلاق ہو گا جبکہ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ وزارت داخلہ نے تمام صوبائی ہوم ڈیپارٹمنٹس کو ہدایات جاری کر دیں، کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر بھی اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا جبکہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدی بھی اس نرمی کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 931325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش