0
Wednesday 12 May 2021 23:05
انسانی حقوق کے عالمی چمپئن مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اسرائیلی بربریت کی حمایت کر رہے ہیں

بیت المقدس پر حملہ اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بڑا انسانی المیہ ہے، میجر اقبال چغتائی

بیت المقدس پر حملہ اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام بڑا انسانی المیہ ہے، میجر اقبال چغتائی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن کے صدر میجر محمد اقبال چغتائی نے کہا ہے کہ قبلہ اول بیت المقدس کی بے حرمتی پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ عیدالفطر سے قبل بیت المقدس پر حملہ اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام ایک بڑا انسانی المیہ ہے، جو مردہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے، مگر ابھی تک عالمی برادری اس انسانی المیے پر خاموش کیوں ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے اقوام متحدہ جیسے نام نہاد عالمی ادارے محض اسرائیل جیسے دہشت گرد ملکوں کی سپورٹ کیلئے قائم کئے گئے ہیں۔ ایک چھوٹے سے جانور کی موت پر حقوق کا واویلہ کرنے والے انسانی حقوق کے عالمی چمپئن مجرمانہ خاموشی اختیار کرکے اسرائیلی بربریت کی حمایت کر رہے ہیں۔ ایسے میں مسلم امہ کے حکمرانوں کا کردار بھی افسوسناک ہے۔

اس عظیم انسانی المیے پر مسلم امہ کو مصلحت کی چادر اتار کر عالمی فورمز پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کا پردہ چاک کرنا چاہیئے۔ آج نہتے فلسطینی مسلمان، عورتیں اور بچے اپنے مسلمان بھائیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ عالمی برادری کو فوری طور پر آگے بڑھ کر اسرائیلی دہشت گردی کو نکیل ڈالنی چاہیئے اور فلسطین میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پاکستانی عوام کے دل اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی اخلاقی حمایت کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ وقت آگیا ہے کہ او آئی سی کے مردہ فورم کو زندہ کیا جائے اور اسے مسلم امہ کا موثر فورم بنا کر عالمی سطح پر درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 932316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش