0
Friday 14 May 2021 18:42

علامہ ناصر عباس کا فلسطین کی صورتحال پر سیاسی اور مذہبی رہنماوں سے رابطہ

علامہ ناصر عباس کا فلسطین کی صورتحال پر سیاسی اور مذہبی رہنماوں سے رابطہ
اسلام ٹائمز۔ مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے ہفتے کے روز  ملک کی اہم سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وفاقی وزیر شیریں مزاری، سراج الحق، مولانا فضل الرحمان، صاحبزادہ ابوالخیر، علامہ ساجد نقوی اور  صاحبزادہ حامد رضا سمیت ایم سیاسی و مذہبی قائدین سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور  اس اہم ایشو پر انہیں اعتماد میں لینے کے ساتھ اسرائیلی کی طرف سے مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف اپنے اضطراب سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اتفاق رائے سے سولہ مئی کو یوم یکجیتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی یلغار امت مسلمہ کی غیرت و ایمان پر حملہ ہے۔ صیہونی طاقتوں نے عالم اسلام کی غیرت و حمیت اور جذبہ ایمانی کو جانچنے کے لیے جو خون کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی اسے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔ انہوں نے کہا اسلامی برادری کیلئے یہ آزمائش کا وقت ہے۔ مسلمانوں کے قبلہ اول کو یہودی تسلط سے آزاد کرانے کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کریں کہ عالم اسلام کا دفاع انہیں ہر شے پر مقدم ہے۔ ان اداروں کی تشکیل اسلامی مفادات کے تحفظ کے لیے تھی۔ وہ اسلامی ممالک جو مسلم امہ کے نزدیک ایک باوقار اور جرات مندانہ مقام رکھتے ہیں ان کے لیے اپنے اس تشخص کو برقرار رکھنے یا ثابت کرنے کا اس سے بہتر وقت نہیں ملے گا۔ تاریخ بڑی بے رحم ہے اچھے بُرے تمام کرداروں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو یہ باور کرایا کہ فلسطین کوئی آسان ہدف نہیں جسے  آسانی سے سر کر لیا جائے۔ آج کا فلسطین جدید جنگی ہتھیاروں سے لیس اور ایمان کی اس دولت سے مالا مال ہے جسے افرادی برتری سے شکست نہیں دی جا سکتی۔ اسرائیل نے جو آگ بھڑکائی ہے یہ اس کے اپنے سے دامن سے لپٹ کر اسے جلا کر راکھ کا ڈھیر کر دے گی۔
خبر کا کوڈ : 932506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش