0
Saturday 22 May 2021 01:40

ملتان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیراہتمام فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے (ف) اسلام ضلع وتحصیل ملتان کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تحفظ بیت المقدس مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جمعیت علمائےاسلام ضلع ملتان کے امیر مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کی۔ امیر ضلع مولانا ایاز الحق قاسمی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کا حل قراردادوں سے نہیں بلکہ جہاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ مظاہرہ میں امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کوکا کولا اور پیپسی زمین پر انڈیل کر بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان کے امیر مولانا اسلم وسیم، مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے سرپرست مولانا سلطان محمود ضیا، مولانا عبدالرحمن قاسمی، مولانا محمد ابوبکر عثمان، مولانا قاری عبداللہ عابد، مولانا محمد قاسم جامی، مولانا ندا الرحمن اکبر، مولانا طیب فرید، مولانا محمود الحسن غوری، مولانا عبداللہ خادم، مولانا حبیب الرحمن اکبر، حاجی زاہد مقصود قریشی، مولانا پیر عمر زکریا، مولانا محمود احمد، خواجہ عبدالمالک صدیقی، مولانا محمد اکبر اور جمعیت علما اسلام ضلع وتحصیل کے کارکنان، جمعیت طلبہ اسلام، اہل ملتان کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ 
خبر کا کوڈ : 933820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش