0
Saturday 22 May 2021 14:18

ملتان، جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ 

ملتان، جے یو آئی (ف) کے زیراہتمام مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ 
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع ملتان کے زیراہتمام فلسطین میں اسرائیلیوں کی جاری بربریت اور ظلم وستم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت قاری محمد طیسن اور قاری محمد یسین نے کی۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع ملتان کے مختلف یونٹوں کے رہنماوں و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں میاں جمشید اجمل، مولانا یوسف مدنی، قاری اسد محمود، مولانا نعیم الرحمن، مولانا حامد، قاری محمد اکرم، قاری مختار احمد، قاری عبد الحی، اور شفیق الرحمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے وہ گذشتہ کئی سالوں سے فلسطین میں مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اقوام عالم میں موجود پوری مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ جب تک امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی نہیں ہوجاتی تب تک کشمیر و فلسطین کی آزادی ایک خواب ہی رہے گا، موجودہ وقت مذمتی بیانات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مظلوم و نہتے فلسطینی بھائیوں کی مدد و حمایت کا تقاضا کررہا ہے، اگر مسلم ممالک کے سربراہان نے مشکل کی اس گھڑی میں بھی عملی اقدامات کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کئے رکھی تو اس کے مزید خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 933910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش